کھجور قدرت کا ایک انمول تحفہ

کھجور قدرت کا ایک انمول تحفہ
کھجور قدرت کا ایک انمول تحفہ

تعارف

کھجور ایک بہت فائدہ مند خوراک ہے۔ یہ اس لحاظ سے بھی افادیت مند ہے کہ یہ ہمارے پیارے آقا کریم ﷺ کی سنّت ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کی ایک ایسی نعمت ہے کہ جس میں ہر طرح کے پروٹین اور  آئرن موجود ہیں۔ جو ہمارے جسم کو صحت مند اور توانا رکھتے ہیں۔ طبعی نقطہ نظر سے یہ ایک موثر علاج ہے۔

حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا مشہور واقعہ

 کہاجاتا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار ہارٹ اٹیک حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ہوا تھا۔ آپؐ جب ان کی عیادت کے لیے تشریف لائے تو ان کے سینے پر ہاتھ رکھا اور فرمایا ، تم دل کے مریض ہو۔ پھر آپؐ نے انہیں عجوہ کھجوریں  (ایک کھجور کی قسم) کھانے کا مشورہ دیا۔

  کھجور اور روزہ

روزہ میں انسان سارہ دن بھو کہ پیاسہ رہتا ہے لیکن جب وہ افطاری کے وقت کھجور کھاتا ہے تو اس کے سارے دن کی توانائی لوٹ آتی ہے۔ اور ہمارا معدہ بھی خراب نہیں ہوتا۔ اس کے برعکس جب ہم افطاری کے وقت پکوڑے ، سموسے یا اس طرح کی گھی والی چیزیں استعمال کرتے ہیں تو وہ سیدھی ہمارے معدہ پراثر کرتی ہیں اور ہمیں معدہ میں تیزابیت کی شکایت ہو جاتی ہے۔

اس لیے ہمیں خاص طور پر رمضان میں کھجور کا لازمی استعمال کرنا چاہیے۔کیونکہ یہ سنّت نبوی بھی ہے اور فائدہ مند بھی ہے۔

کھجور کی کاشت والے ممالک

یوں تو کھجور کی کاشت دنیابھر کے ممالک میں کی جاتی ہے لیکن  سعودی ، شام ، ترکی اور لیبیا  میں پیدا ہونے والی کھجوریں دنیا بھر میں مشہور ہیں۔پاکستان میں بھی سندھ  میں کھجور کی کاشت کی جاتی ہے۔

کھجور کی غذائیت کا چارٹ

کھجور کی غذائیت
کھجور کی غذائیت

درج ذیل غذائی چارٹ 2کھجوروں   اوسطاَََ 50 گرام کھجور کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔

فائبر-- 3.2گرام
چینی-- 32گرام
چربی-- 0 گرام

 کیلوریز-- 133

کاربوہائیڈریٹ-- 36 گرام

پروٹین--0.8 گرام

کیلشیم -- 2 فیصد(Daily Value)آئرن--2 فیصد،پوٹاشیم--7 فیصد،تانبا--19فیصد،

وٹامن--7 فیصد،میگنیشیم--6 فیصد

بلڈ شوگر اور کھجور

کھجوریں قدرتی طور پر  شکر کا مرتکز ذریعہ ہیں۔

اگرچہ وہ لوگ جو اپنے بلڈ شوگر کے مریض  ہیں انہیں کھجور کی مقدار کو معتدل کرنے کی ضرورت پڑسکتی ہے،لیکن  ایک چھوٹی سی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ کھجور  کا گلائسیمک انڈیکس (GI) کم ہوتا ہے اور اس سے خون میں  شوگر کی مقدار میں اضافہ نہیں ہوتا۔

کھجور کی مشہور اقسام

عجوہ کھجور
عجوہ کھجور

عجوہ کھجور
مدزول کھجور
حلاوی کھجور
کلمی کھجور
مبروم کھجور،  برھی کھجور،عنبر کھجور،خدری کھجور،زاہدی کھجور،عنبرہ کھجور،صفوی کھجور،نوری کھجور اور خشک کھجور وغیرہ وغیرہ۔


 کھجور کھانے کے فوائد

·      دن میں چار سے پانچ کھجوریں جسم میں خون کی کمی کو پورا کرتی ہیں۔

·      دل و،دماغ اور گردوں کو طاقت فراہم کرتی ہے۔

·      کمر کو مضبوط اور درد کو رفع کرتی ہے۔

·      خشک اور سرد موسم میں روزانہ رات کو سوتے وقت یا صبح نہار منہ اگر دودھ میں دو سے چار کھجوریں پکا کر گرم گرم پیا جائے تو اس سےجسم ٹھنڈ سے محفوظ رہتا ہے۔

·      بخار ،گلےمیں درد  ، کھانسی  ہو یا نزلہ زکام  کھجورکا دودھ  ایسی بیماریوں سے نجات کے لیے بہت کار آمد ہے۔

·      اس میں وٹامن کے ساتھ فائبربھی  وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔

·      کھجور ہمارے چہرے کو تازگی بخشتا ہے۔

مزید جانیں

                          ہیٹ سٹروک


 آپ کو ہمارا کھجور کے متعلق بلاگ کیسالگا ۔  ہمیں اپنی رائے سے ضرورآگاہ کریں۔


شکریہ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے