ہیٹ سٹروک

ہیٹ سٹروک کیا ہوتا ہے ۔
Heat Stroke
Heat Stroke

ہیٹ سٹروک گرمی کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماری ہے ۔ اور اس کی شدید شکل ہے ۔

جب انسانی جسم گرمی کی وجہ سے  اپنے نارمل ٹمپریچر (جو کہ 98.6 فارن ہائیٹ ہوتا ہے )کو برقرار نہ کر پائے  اور جسم کا ٹمپریچر بڑھ کر 105-106 فارن ہائیٹ ہو جائے تو ہمیں ہیٹ سٹروک ہو جاتا ہے۔

ہیٹ سٹروک کی علامات کیا ہیں۔

گرمی کے موسم میں جب ٹمپریچر زیادہ ہو جائے اور ہوا بھی نہ چل رہی ہو  تو ہمیں بہت زیادہ  پسینہ آتا ہے ۔ جس سے ہمیں ہیٹ سٹروک ہو جاتا ہے۔ جسے ہم عام الفاظ میں لو لگنا بھی کہتے ہیں۔ اس کی علامات یہ ہو سکتی ہیں۔

·      بلڈ پریشر کا کم  ہو  جانا

·      سر میں درد ہونا

·      الٹی (قے) کا آنا

·      جلد کا سرخ ہو جانا

·      دل کی دھڑکن کا بڑھ جانا

·      مریض کا اپنے حواس کھو بیٹھنا

Safety measures against Heat Stroke
Safety precaution against Heat Stroke
ہیٹ سٹروک سے بچنے کی احتیاطی تدابیر۔

زیادہ درجہ حرارت کی صورت میں گھر سے کم سے کم نکلیں ۔

گرمیوں کے موسم  میں پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔

اگر باہر جانا ضروری ہو تو سر کو کسی ٹوپی یا کپڑے کی مدد سے ڈھانپ کر نکلیں  ۔

گرمیوں میں کپڑے ڈھیلے ڈھالے پہنیں۔

گنے  کا جوس ، لیموں پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔

املی اور آلو بخارہ کے مشروب کا استعمال بھی ہیٹ سٹروک سے بچاؤ میں کارگر ثابت ہوتا ہے۔

تربوز اور خربوزہ کا استعمال بھی دن میں ایک بار ضرور کریں اس کے استعمال سے بھی اچھے نتائج حاصل ہوتے ہیں۔

بچوں کو گھر سے باہر کم سے کم نکالیں۔ اگر باہر جانا مقصود ہو تو چھتری وغیرہ دے کر نکالیں اور پانی کی بوتل بھی ساتھ دیں۔

ہیٹ سٹروک ہو جانے کی صورت میں احتیاطی تدابیر۔

اگر آپ دیکھیں کہ کسی کو ہیٹ سٹروک ہو گیا ہے ۔ تو فورا درج ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

مریض کے فالتو کپڑے اور جوتے وغیرہ فورا اتار دیں۔

مریض کو سائہ دار جگہ پر لے جائیں۔

مریض پر پانی پھینکیں  اور سر اور پاؤں پر  ٹھنڈے پانی کی پٹیاں کریں  اور جہاں تک ممکن ہو اس کے جسم کا درجہ حرارت کم کرنے کی کوشش کریں۔

مریض کو پانی پلائیں اگر ہو سکے تو او آر ایس ملا پانی پلائیں اس سے مریض کی ضائع شدہ نمکیات بہال ہو جائیں اور مریض بہتری کی طرف آئے گا۔

 مریض کو قریبی  ڈاکٹرکے پاس لے کر جائیں تاکہ مریض کا باقاعدہ علاج کیا جاسکے۔

 اگر آپ کو ہمارے کوشش اچھی لگی ہے تو کومنٹس باکس میں اپنی رائے کا ضرور اظہار کریں۔ شکریہ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے